جیکب آباد ‘ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف مشتعل مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا خالد محمود سومرو کے بہیمانہ قتل کیخلاف مختلف شہروں کی طرح جیکب آباد میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے ‘ہوائی فائرنگ توڑ پھوڑ ٹائر نذر آتش ،کاروباری مراکز بند ہوگئے سکولوں میں حاضری بھی کم رہی ۔ جیکب آباد جے یو آئی ( ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ مولانا خالد محمود سومرو کو سکھر میں بیگناہ قتل کرنے کیخلاف کارکن سراپا احتجاج ہوگئے ، مختلف مدارس سے نکلنے والے ڈنڈا بردار کارکنوں نے ریلیاں نکالیں ، ٹائر نظر آتش کئے اورشہر میں توڑ پھوڑ کی مشتعل کارکنوں نے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث تمام کارباری مراکز بند ہوگئے ۔

سکولوں میں بھی طلباء طلبات کی حاضری کم رہی دوسری جانب کنڈیارو میں فضا سوگوار اور کاروباری مراکز بند رہے فیض گنج میں خالد سومرو کے قتل کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاوٴن رہا ۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ، پڈعیدن اور نوڈیرو میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ، حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کروائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو

متعلقہ عنوان :