وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے آٹھ دسمبر کی تاریخ مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کریگا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے آٹھ دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق دائر مختلف درخواستوں کی سماعت آٹھ سمبر کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جس کیلئے 26 نومبر کو سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر المالک کی سربراہی میں لارکر بینچ کرے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات سینیر ججز اس بینچ کا حصہ ہونگے، واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 اور آرٹیکل 63 کی تشریح سے متعلق معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواستوں کی سماعت کیلئے سات رکنی بینچ تشکیل دیا۔