کوٹ رادھا کشن واقعہ از خود نوٹس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) کوٹ رادھا کشن واقعہ از خود نوٹس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، رجسٹرار آفس کی جانب سے 16دسمبر کو کیس کی سماعت مقرر کی گئی چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب ڈی پی او کوٹ رادھا کشن نے واقعہ سے متعلق تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر میں 53افراد کو نامزد کیا گیا ‘39ملزمان جوڈیشل ریمانڈ اور 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعہ کی تحقیقاتی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بھٹے کے مالک نے اہل علاقہ کے ہمراہ مسیحی جوڑے کو معمولی تنازعہ پر بھٹے میں زندہ جلا کر مار ڈالا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، جب کہ چیف جسٹس کی جانب سے بھی انسانیت سوز واقعہ پر سوموٹو ایکشن لیا گی