قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر تمام کارکن اور پارٹی کے شرکاء مکمل طو رپر اعتماد کرتے ہیں‘ چوہدری سلمان مہر

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:36

میرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) قائد جمہوریت پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری سلمان مہر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر تمام کارکن اور پارٹی کے شرکاء مکمل طو رپر اعتماد کرتے ہیں ۔چوہدری سلمان مہر نے کہا کہ قائد کشمیر ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو آزادکشمیر میں پارٹی قیادت کو سنبھال سکتے ہیں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔

چند دن پہلے جڑی کس کے قریب روڈ پر بڑے بڑے جو شگاف پڑے ہیں اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ مجاور وزیراعظم نے آزادکشمیر میں کتنی کرپشن کی ہے اور اسکا احتساب ہونا چاہیے ذمہ دار کو سزا ملنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

چوہدری سلمان مہر نے کہا کہ میں انشاء اللہ دو دسمبر کو لاہور روانہ ہو جاؤنگا اور پارٹی کے اجلاس میں شامل ہو کر کرپٹ عناصر کے خلاف نعرہ بازی کرونگا او ر گو مجاور گو اور دوسرا نعرہ گو نواز گو لگاؤں گا۔

میری چیئرمین جماعت اور بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے میری اپیل ہے کہ میں لاہور میں منظور وٹو کے خلاف نعرہ بازی کرونگا چاہے میں گرفتار کیوں نہ ہو جاؤ۔