جو قومیں اپنے محسنوں اور قومی ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹ جاتی ہیں ‘غازی الہٰی بخش او بریگیڈ ئیر راجہ دلاور خان مرحوم کااس خطہ کی آزادی کیلئے لازوال کردار نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما ‘نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:36

میرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے راہنما و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہاہے کہ جو قومیں اپنے محسنوں اور قومی ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹ جاتی ہیں ۔غازی الہٰی بخش او بریگیڈ ئیر راجہ دلاور خان مرحوم کااس خطہ کی آزادی کیلئے لازوال کردار نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔

شہداء ،غازیوں اور قومی ہیروز کی شایان شان دن منانے کے علاوہ انکے کارہائے نمایاں کو نوجوان نسل تک منتقل کرنے کیلئے انہیں نصاب تعلیم میں شامل کرنا اشد ضروری ہے ۔ 12اور 14دسمبر کو بالترتیب غازی الہٰی بخش او بریگیڈئیر دلاور خان کی برسیوں کو قومی دن کے طور پر منا کرریاستی عوام جس جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں وہ لائق صد تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ اعجاز دلاور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غازی الہٰی بخش اور راجہ دلاور خان جس طرح بلاتخصیص ذات برادری دن رات عوام او رتحریک آزادی کشمیر کی خدمت کی یہ اُسی کا صلہ ہے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ ڈڈیال میں عوامی مسائل کے حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے بلا تخصیص ذات برادری ، اور بریگیڈئر (ر) راجہ دلاور مرحوم نے جو عوامی خدمت کا سفر شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری و ساری ہے۔

متعلقہ عنوان :