Live Updates

پی ٹی آئی کے کل کے جلسے کو ناکام بنانے کی کوئی ساز ش کامیاب نہیں دیں گے ‘عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سونامی ڈی چوک میں پہنچے گا ‘انتظامیہ ہمارے کارکنان کی بلاوجہ گرفتاریوں سے باز آئے اور انہیں ذہنی طور پر پریشان نہ کرے

تحریک انصاف برطانیہ ویسٹ مڈ لینڈ کے مرکزی راہنما عبدالمعید کی ٹیلیفونک بات چیت

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:34

میرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) تحریک انصاف برطانیہ ویسٹ مڈ لینڈ کے مرکزی راہنما عبدالمعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کل اتوار کے جلسے کو ناکام بنانے کی کوئی ساز ش کامیاب نہیں دیں گے ‘عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سونامی ڈی چوک میں پہنچے گا ‘انتظامیہ ہمارے کارکنان کی بلاوجہ گرفتاریوں سے باز آئے اور انہیں ذہنی طور پر پریشان نہ کرے ۔

کارکنان تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک تک پہنچیں گے ۔پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست سے شدت پسندی کے عنصر کو ختم کیا ہے ،پاکستان کے قیام اور تبدیلی کے لیے کارکنان کے قافلے اندرون ملک اور بیرون ملک سے تمام رکاوٹیں عبور کر کے ڈی چوک پہنچیں گے ہمیں اپنی استقامت سے ثابت کرنا ہو گا کے پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے پاکستان تحریک انصاف کاآج اسلام آباد میں جلسہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

اقتدار کے نشہ میں حکمران غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ اب ان حکمرانوں کو بھاگنے کا موقعہ نہیں دینگے ۔ پورے ملک میں عوام تحریک انصاف کے ساتھ اور چیئرمین عمران خان کی کال پر لیبک کہتے ہیں۔ برطانیہ میں بھی پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کی حکومت نے اگر تحریک انصاف کے جلسے پر کوئی طاقت کا مظاہرہ کیا تو یہ تحریک پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

جہلم ، گجرات اورگجرانوالہ کے جلسوں سے پاکستان تحریک انصا ف کی مقبولیت کا اندازہ لگا لینا چاہیے ۔وہ ہفتہ کو یہاں ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے۔ عبدالمعید نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباعد میں ہر حال میں پہنچیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت ان کو روک نہیں سکتی ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اگر کوئی طاقت کا مظاہرہ کیا تو اینٹ کاجواب پتھر سے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی کرپشن نے ملکی خزانے کو دیوالیہ کر دیا ہے میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو زہنی انتشار میں مبتلا کر دیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان حالات میں قوم اور نوجوان نسل کی راہنما کا بیڑا اٹھایا ہے مسلسل جدوجہد کے ذریعے وہ کرپٹ نظام اور لیڈر شپ کے کرتوتوں کو بے نقاب کر رہے ہیں ان حالات میں پوری قوم نے ان کی آواز پر لبیک کہا ہے 30نومبر کا دن نئی تاریخ رقم کر ے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات