وزیر اعظم نواز شریف سمیت مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت ، گہری سازش قرار دیدیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:32

اسلام آباد /کراچی /لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے سکھر میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے گہری سازش قرار دیدیا ۔ وزیراعظم ہاؤ س سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کر نے کے واقعہ کو کھلی دہشت گر دی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مر حوم کی موت سے انہیں دلی دکھ ہوا ہے ۔ حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کرائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کار کنوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مو لا نا خالد محمود سومرو کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسو سناک ہے یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے کسی سازش کا حصہ معلوم ہو تا ہے جس سے آگاہ کر نا حکومت کی ذمے داری ہے ۔

انہوں نے پورے ملک میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان، ،محمد اسلم غوری ،آغافضل محمد نے کہا کہ یہ واقعہ کھلی درندگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لیئے خد ما ت مدتوں یاد رکھا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حقائق قوم کے سامنے لا نا حکومت کی ذمے داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورا سندھ دہشت گردوں کے نر غے میں ہے عملا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ محمد اکرم خان درانی نے کہا کہ جمعیت کے راہنماؤں پر مسلسل حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ، حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بے پنا خوبیوں کے مالک تھے ۔ پارٹی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد نے کہا کہ یہ واقعہ بر بر یت کا واقعہ ہے ، یہ واقعہ سندھ حکومت کی ناکامی کامنہ بو لتا ثبوت ہے ۔

دہشت گر دی کے ایسے سانحات سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔جمعیت کے مر کزی نائب امرا ء مو لا نا قمر الدین ،مو لا نا فضل علی حقانی ،مو لا نا محمد یوسف،صاحبزادہ عبد القیوم ہالیچوی اور دیگر نے را ہنماؤں حاجی شمس الرحمن شمسی ،انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھو نے بھی ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ سند ھ حکومت ناکام ہو چکی ہے عملا سندھ میں جنگل کا قانون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مر حوم کی جماعتی خد مات جمعیت کی تاریخ کا لازوال حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی نا کامی تسلیم کر تے ہوئے فوری استعفی دے ۔ مو لا نا محمد امجدخان نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منا نے کاا علان کیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے بھی قاتلانہ حملے میں ڈاکٹر خالد سومرہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خالد محمود کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قتل کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خالد سومرو کا قتل سندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے خالد محمود کے تمام سوگوار لواحقین، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کی قیادت و کارکنا ن سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خور شدید نے بھی ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید مذمت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خالد سومرو کی سندھ کیلئے سیاسی خدمات یاد رکھی جائیں گی، خالد سومرو نے ہمیشہ ظلم اور آمریت کیخلاف آواز بلند کی۔پاکستان علماء کونسل سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو اعتدال پسند شخصیت کے مالک تھے۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،علامہ ایوب صفدر ،حافظ محمد امجد،علامہ انوار الحق مجاہد ،مولانا عمار بلوچ نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج ( اتوار ) ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جے یوآئی کے رہنماسینیٹر خالد محمود سومرو کا قتل سندھ حکومت کی ناکامی ہے۔

مذہبی و سیاسی رہنماؤں اورکارکنان کا مسلسل قتل افسوسناک ہے جس پرمذہبی و سیاسی قوتوں کو غوروفکر کرنا ہوگا۔جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر مولاناسمیع الحق اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم کی جے یوآئی ف کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمودسومرو کے بہیمانہ قتل پرشدیدمذمت کی ہے ۔مولاناسمیع الحق نے کہاکہ حکومت دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ڈاکٹر خالدمحمودسومرو کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :