الطاف حسین کا مولانافضل الرحمن ٹیلیفونک رابطہ ‘ ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:32

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفونک کر کے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیااوران کے سیکریٹری مولانا ابرار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرخالدسومروکی شہادت ایک بڑاسانحہ ہے اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)