وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا نوٹس لے لیاوزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی اور آئی جی سندھ کو قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے خالد سومرو کے قتل کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد سومرو کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :