کراچی،اورنگی ٹاون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 3افراد قتل

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) اورنگی ٹاون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن چشتی نگر کی گلی نمبر 9میں فائرنگ سے 30سالہ شاہد اور 26 سالہ شہباز زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جوہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران چل بسے، پولیس کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بلال چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔اورنگی ٹاوٴن میں ایم کیو ایم کارکنوں کے قتل پر الطاف حسین نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر حکومت سندھ مسلسل بے حسی دکھا رہی ہے۔