جمعیت علماء اسلام (ف) کا ڈاکٹر خالد سومرو کی شہادت پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کاا علان

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی سندھ کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کر نے کے واقعہ کو کھلی دہشت گر دی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت سے دلی دکھ ہوا ہے، حکومت واقعہ کی تحقیقات کرائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے، کار کن پر امن ر ہیں ۔

جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مو لا نا خالد محمود سومرو کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسو سناک ہے ۔یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے کسی سازش کا حصہ معلوم ہو تا ہے جس سے اگاہ کر نا حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے پورے ملک میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان، ،محمد اسلم غوری ،آغافضل محمد نے کہا کہ یہ واقعہ کھلی درندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لیئے خد ما ت مدتوں یاد رکھا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حقائق قوم کے سامنے لا نا حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا سندھ دہشت گردوں کے نر غے میں ہے عملا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ محمد اکرم خان درانی نے کہا کہ جمعیت کے راہنماؤں پر مسلسل حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور اصل حقائق سے قوم کو اگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بے پنا خوبیوں کے مالک تھے ۔پارٹی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد نے کہا کہ یہ واقعہ بر بر یت کا واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سندھ حکومت کی ناکامی کامنہ بو لتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے ایسے سانحات سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

جمعیت کے مر کزی نائب امرا ء مو لا نا قمر الدین ،مو لا نا فضل علی حقانی ،مو لا نا محمد یوسف،صاحبزادہ عبد القیوم ہالیچوی اور دیگر نے را ہنماؤں حاجی شمس الرحمن شمسی ،انجئینر عبد الرزاق عابد لاکھو نے بھی ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ سند ھ حکومت ناکام ہو چکی ہے عملا سندھ میں جنگل کا قانون ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم کی جماعتی خد مات جمعیت کی تاریخ کا لازوال حصہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی نا کامی تسلیم کر تے ہوئے فوری استعفی دے ۔ مو لا نا محمد امجدخان نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منا نے کاا علان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :