پاکستان علماء کونسل کی سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو اعتدال پسند شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،علامہ ایوب صفدر ،حافظ محمد امجد،علامہ انوار الحق مجاہد ،مولانا عمار بلوچ نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جے یوآئی کے رہنماسینیٹر خالد محمود سومرو کا قتل سندھ حکومت کی ناکامی ہے۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں اورکارکنان کا مسلسل قتل افسوسناک ہے جس پرمذہبی و سیاسی قوتوں کو غوروفکر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :