لاطینی امریکا کے معروف ڈرامہ نگار ’ لِٹل شیکسپیئر انتقال کرگئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:24

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)میکسیکو اور لاطینی امریکا کے معروف ڈرامہ نگار روبیرٹو گومیز بولانوس پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْن کی رحلت میکسیکو کے مشہور ساحلی و سیاحتی شہر کانکْون میں ہوئی۔

(جاری ہے)

لاطینی امریکا اور میکسیکو میں روبیرٹو گومیز بولانوس کو چیسپیریٹو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ چیسپیریٹو کے معنی چھوٹے یا لِٹل شیکسپیئر کے ہیں۔ میکسیکو کے صدر انریک پینا نیئٹو کا کہنا تھا کہ اْس ادیب کی رحلت ہو گئی ہے، جس کا فن سرحدوں سے بے نیاز تھا اور اْس کے پرستاروں میں کئی نسلیں اور مختلف ملکوں کے لوگ شامل ہیں۔