فرانسیسی صدر کا ایبولا سے متاثرہ افریقی ملک گنی پہنچ گئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:24

گنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ نے مغوبی افریقی ملک گنی پہنچ گئے جو جان لیوا وائرس ایبولا سے شدید متاثر تین ملکوں میں سے ایک ہے۔ وہ اس مشکل وقت میں گنی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے جہاں ایبولا کے باعث بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اولانڈ ایبولا سے متاثرہ ملکوں میں سے کسی ایک کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی رہنما ہیں۔ گنی کے ساتھ لائبیریا اور سیرا لیون میں بھی ایبولا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ کئی مہینوں سے مغربی افریقہ میں پھیلے اس وائرس کے نتیجے میں تقریبا پونے چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔