ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہورت نوازوں کے درمیان جھڑپیں،کئی مظاہرین زخمی

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:24

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ہفتہ کو پولیس اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان نئی جھڑپیں ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی کوشش ہے کہ ہانگ کانگ کے سب سے زیادہ بد امنی والے ڈسٹرکٹ مونگ کوک پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے صورت حال کو بہتر کیا جائے تا کہ مقامی رہائشیوں کے کاروباری معاملات آگے بڑھ سکیں۔ طبی ذرائع نے کئی مظاہرین کے زخمی ہونے کا بتایا۔ ان کے مطابق کئی احتجاجیوں کے سروں پر زخم آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :