آسٹریا‘ پولیس نے 13 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:22

آسٹریا‘ پولیس نے 13 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا

ویانا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے 13 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اِن کے قبضے سے دہشت گردانہ مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ دارالحکومت ویانا کے علاوہ لِنٹس اور گراٹس کے شہروں میں پولیس نے گزشتہ روز چھاپے مارے جن میں نو سو پولیس اہلکار شریک تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ان گرفتاریوں میں سب سے اہم دارالحکومت ویانا میں مقیم ایک مبلغ کی گرفتاری ہے جس کا تعلق سربیا سے ہے۔

پولیس نے مکانوں کے علاوہ عبادات کے لیے مخصوص کیے گئے کمروں اور مساجد پر بھی چھاپے مارے۔ آسٹریا کے پراسیکیوٹرز کے مطابق پولیس کا ٹارگٹ صرف اور صرف جہادی بھرتی کے مشتبہ افراد تھے۔

متعلقہ عنوان :