پاکستان پیپلزپارٹی کا 48 واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا 48 واں یوم تاسیس کل اتوار کو ملک بھر میں جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹروں نے کنونشن میں شرکت سے روک دیا۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے حوالے سے مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی جس میں سابق صدر آصف زرداری شرکت کریں گے جبکہ آصف زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی کل اتوار کو لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کنونشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے کنونشن میں شرکت سے روکتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ کارکن میری راہنمائی کریں۔ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن آصف زرداری و دیگر قیادت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :