سکھر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ہفتہ 29 نومبر 2014 12:14
سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے‘جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ترجمان مولانا عبدالحق مہر اور ان کے بیٹے ناصر محمود نے ڈاکٹر خالد محمود کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کا قتل پر اظہار افسوس۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد سومرو گذشتہ روز سکھر میں پیغام امن کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد ڈاکٹر خالد محمود سومرو مدرسے سے ملحقہ مسجد میں نماز فجر ادا کررہے تھے کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر خالد سومرو شدید زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.