Live Updates

تحریک انصاف جلسہ ، مجلس وحدت المسلمین کی شرکت کا امکان

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:50

تحریک انصاف جلسہ ، مجلس وحدت المسلمین کی شرکت کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) مجلس وحدت المسلمین نے 30 نومبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے مجلس وحدت المسلمین نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق ، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی ، اسلام آباد اور جہلم کے کارکنان کو بھی تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات