کراچی :مدرسے سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو باجوڑ روانہ کر دیا گیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) کراچی میں مدرسے سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو باجوڑ روانہ کر دیا گیا ۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور کورنگی کراسنگ سے ملنے والی مدرسے کی 36 بچیوں میں سے 16 کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

20 بچیاں باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ ائرپورٹ پہنچیں جہاں سے انہیں پشاور روانہ کیا گیا ۔ تمام بچیوں کو پشاور سے خصوصی گاڑیوں پر باجوڑ اپنے گھروں میں پہنچایا جائے گا ۔ کراچی سے روانگی کے وقت پولیس کے اعلیٰ حکام اور دیگرانتظامی افسران موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :