کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے36 بھارتی قیدی رہا

جمعہ 28 نومبر 2014 23:48

کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے36 بھارتی قیدی رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے36 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا جن میں سے 35 ماہی گیر ہیں،آنکھوں میں خوشی کے آنسو لئے ماہی گیر اپنے دیس کے لئے روانہ ہوگئے۔ بہتا پانی تو سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے،لیکن پھر بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں ماہی گیر اکثر قید کردئیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکثر پاکستانی ماہی گیر بھارت میں اور بھارتی ماہی گیر پاکستان کی جیلوں کے قیدی بن جاتے ہیں،ایسے ہی 35 ماہی گیرو ں کو پیار ،محبت اور خلوص کے جذبات کے ساتھ ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ان قیدیوں کی رہائی کے بعد بھی 424 قیدی موجود ہیں۔ چہرے خوشی سے دمک رہے تھے،اپنوں سے ملنے کا وقت جو تھا،پھر ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار روپےفی کس اور کپڑے، جوتے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضرورت کی دیگر اشیاء بھی دی گئیں۔ بھارتی قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :