Live Updates

پاکستان تحریک انصاف تیس نومبر کے جلسے کے ذریعے حکومت کو گرانے یا امن کا مسئلہ کھڑا نہیں کرے گی،مخدوم شاہ محمود قریشی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:42

پاکستان تحریک انصاف تیس نومبر کے جلسے کے ذریعے حکومت کو گرانے یا امن ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تیس نومبر کے جلسے کے ذریعے حکومت کو گرانے یا امن کا مسئلہ کھڑا نہیں کرے گی۔ تاہم حکمران ہمارے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے نہ روکے میں امید کرتا ہوں کہ حکومت اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے گی اور ان سے تعاون کر یگی یہ بات انہوں نے حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے پرویز رشید کا نام لیے بغیر موصوف نے پارلیمنٹ کے باہر میرے بارے میں جملے کہے ہیں میں اس کے حوالے سے وضاحت کرنا چا ہتا ہوں کہ لوگ میرے لیے ملتان نہیں آئے بلکہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی سے عقیدت اور محبت کے سلسلے میں آستانے پر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت غوثیہ سے محبت کا دعویٰ ہے اور میں کہتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے اور کسی کو انتشار پیدا نہ کرنے دے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تھر میں بچیوں کی اموات پر افسوس ہے لوگوں کے دکھ بانٹنے کیلئے تھر جاؤں گا انہوں نے کہا کہ آستانہ پرنذر نیاز دینے پر لوگ تنقید کرتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ضروری ہے ار کوئٹہ میں پولیو ورکرز کے قتل پر افسوس ہے۔

ہمیں پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور تحفظ فراہم کرنا چاہیے تاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے کارکن اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئیں گے انہوں نے کہا کہ الله کی مرضی نے جس کو چاہیے عزت دے یا ذلت دے اور لوگ آس لگا کر اپنی منتیں مانگنے کیلئے بہاؤ الدین زکریا کے مزار پر آتے ہیں میں عالم فاضل ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا مگر میں حضرت بہاؤ الدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزاروں کا گدی نشین ہوں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں میرا استقبال کیا گیا جس میں سندھ کے عوام کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر ملک عامر ڈگر ایم این اے اور مخدوم شاہ محمود بھائی اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات