انتخابات میں 5سے 10فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں ، کسی خاص حلقے کے لیے اضافی بیلٹ چھاپنا غیر قانونی ہے ، الیکشن کمیشن کو ایک بیلٹ پیپر کا حساب رکھنا پڑتا ہے،کنور دلشاد

جمعہ 28 نومبر 2014 23:42

انتخابات میں 5سے 10فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں ، کسی خاص حلقے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ انتخابات میں 5سے 10فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں لیکن کسی خاص حلقے کے لیے اضافی بیلٹ چھاپنا غیر قانونی ہے ، الیکشن کمیشن کو ایک بیلٹ پیپر کا حساب رکھنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز ووٹرز کی تعداد کے مطابق چھاپے جاتے ہیں اور پانچ سے دس فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں لیکن پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ایک ایک بیلٹ پیپر کا ریکارڈ رکھنا پڑتا ہے کہ ریٹرننگ افسران کوکتنا ریکارڈ بھجوایا ہے انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کا اپنا عملہ ہوتا ہے باہر سے کسی بندے کو ہائر کرنا غیر قانونی ہے پرنٹنگ کارپوریشن کے عملے کے علاوہ وہاں کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی عملہ بھی نمبرنگ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :