جے یو آئی (ف) کا ملک میں اسلام کے نفاذ آئین اور وطن کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کیلئے عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ ،

صوبائی ،ضلعی ، ڈوثرن سطح پر جے یو آئی جلسے،کانفرنسیں اور سمینار منعقد کئے جا ئیں گے ‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان کی گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) نے ملک میں اسلام کے نفاذ آئین اور وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کیلئے عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ، اس حوالے سے صوبائی ،ضلعی ، ڈوثرن سطح پر جے یو آئی جلسے،کانفرنسیں اور سمینار منعقد کئے جا ئیں گے ۔ یہ باتیں جے یو آئی (ف) کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے مر کزی مجلس شوری کے فیصلوں کی بریفنگ دیتے ہوئے جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتا ئیں ۔

مولانا محمد امجد نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک بینکاری کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ مجلس شوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سودی نظام کے تسلسل کوروکنے کے لیئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لی جا ئے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغاز کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ اور سود پا ک معیشت اور مغربی ثقافت کا راستہ روکنے کے لیئے جے یو آئی رابطہ عوام مہم چلائے گی اس مقصد کے لیئے ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے ملک بنانے کے مقاصد کی منزل قریب اجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پا کستانی قوم ملکی بیرو نی ایجنڈے کو قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی ایمپورٹ نظام کو کسی صورت ملک میں نہیں چلنے دے گی ۔دھر نے مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی آئین سے ماورامطا لبات کو ئی جمہوری طریقہ ہے ۔

مو لا نامحمد امجد خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ دھر نوں کا پہلے نہ کو ئی نتیجہ نکلا ہے اور نہ ہی اب دھرنوں سے کچھ حاصل ہو گا ۔عوامی انقلاب دھرنوں سے نہیں پار لیمنٹ کے ذریعے آسکتا ہے اسلامی انقلاب کے لیئے جے یو آئی پار لیمنٹ مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی اقدامات کر ے ۔اسلام اس ملک کا مقدر ہے اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہے