Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا لیہ میں لیڈی ٹیچر سے اجتماعی زیادتی کی خبر کا سخت نوٹس، 4 ملزم گرفتار،

ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائینگے، متاثرہ لیڈی ٹیچر کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے‘ شہباز شریف

جمعہ 28 نومبر 2014 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں اغوا کے بعد لیڈی ٹیچر سے اجتماعی زیادتی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لیڈی ٹیچر کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ درندہ صفت ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور وہ عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزما ن کو گرفتار کر لیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :