تحریک منہاج القرآن نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے حکومتی چالان کوالزام قرارد ے دیا،

منہاج القرآن کے اندرسے فائرنگ کاالزام شرمناک ہے ،فائرنگ کی فوٹیج سرکاری ٹی وی بھی آج تک پیش نہ کرسکا، ترجمان

جمعہ 28 نومبر 2014 23:37

تحریک منہاج القرآن نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے حکومتی چالان کوالزام قرارد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) تحریک منہاج القرآن نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے حکومتی چالان کوالزام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ منہاج القرآن کے اندرسے فائرنگ کاالزام شرمناک ہے ،فائرنگ کی فوٹیج سرکاری ٹی وی بھی آج تک پیش نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

منہاج القرآن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرحکومتی جے آئی ٹی کے چالان کومستردکرتے ہوئے ،یہ چالان ایک الزام ہے اس چالان میں ماڈل ٹاوٴن کے اندرسے فائرنگ کاالزام انتہائی شرمناک ہے ،حکومتی چالان میں اصل حقائق بدنیتی کی بناء پرمسخ کئے گئے ہیں ۔فائرنگ کی فوٹیج سرکاری ٹی وی بھی آج تک پیش نہیں کرسکاہے

متعلقہ عنوان :