نجی ٹی وی چینل کے مالک کے فرار سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دا ئر ،

نجی ٹی وی چینل کے مالک کو حکومت نے فرار کرایا،سب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں،درخواست گزار

جمعہ 28 نومبر 2014 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کے فرار سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ درخواست میں وزارت داخلہ‘ وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مالک کو حکومت نے فرار کرایا ہے حالانکہ گلگت کی عدالت کے مطابق وہ مجرم ہیں۔ ان کیساتھ ساتھ شائسہ واحدی‘ وینا ملک‘ ان کے شوہر سمیت سب لوگ مفرور ہوچکے ہیں۔ ان سب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں علاوہ ازیں چینل اور اخبار کا لائسنس منسوخ کیا جائے