بھکر میں پی پی 48کے ضمنی الیکشن کے لئے پو لنگ آج ہو گی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:33

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) .بھکر میں پی پی 48کے ضمنی الیکشن کے لئے پو لنگ آج ہفتہ کو ہو گی۔انتخا بی مہم کے خا تمہ کے لئے الیکشن کمیشن کا مقر رہ کر دہ ٹا ئم تو گز ر چکا ہے، تا ہم امید واروں کی طر ف سے انفراد ی رابطو ں کا سلسلہ ابھی جا ری ہے۔مسلم لیگ (ن)کے ایم پی ے نجیب اللہ خا ن نیا زی مر حو م کے انتقا ل کے بعدخا لی ہو نے والی نشست پی پی 48میں امید وار کے چنا ؤ کے لئے آج29نو مبر بر وز ہفتہ کو پو لنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

حلقہ میں کل رجسٹر ووٹر کی تعدا د 153698ہے جن کے لئے 144پو لنگ اسٹیشن قا ئم کئے گئے ہیں۔ الیکشن میں سا ت امید وار حصہ لے رہے ہیں، تا ہم اصل مقا بلہ کی تو قع پا کستا ن عوا می تحر یک کے نا مزد امید وار نذر عبا س کہا وڑ،اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دو آزا د امید واروں انعا م اللہ خا ن نیا زی اور احمد نوا ز خا ن نوا نی کے درمیا ن کا نٹے دار مقا بلہ ہو گا۔مطا بق پو لنگ عملہ میں پی پی 48کی حد ود میں ڈی سی او زما ن وٹو کے مطا بق آج انتخا بی حلقے میں عا م تعطیل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :