شیخ رشیدملک کی سیاست میں الماس بوبی ہے ، عابد شیر علی ،

حکومت ان کی باتوں کا برا نہیں مناتی ، شیخ رشید کا حال اس بیوہ کی طرح ہے جو کنٹینر پر عدت گزارنے کیلئے بیٹھی ہے،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 23:33

شیخ رشیدملک کی سیاست میں الماس بوبی ہے ، عابد شیر علی ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے شیخ رشید کو پاکستان کی سیاست میں الماس بوبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی باتوں کا برا نہیں مناتی ، شیخ رشید کا حال اس بیوہ کی طرح ہے جو کنٹینر پر عدت گزارنے کیلئے بیٹھی ہوئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے اس ملک کے حق میں بہتر نہیں ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لے کر جارہے ہیں ۔ شیخ رشید اور عمران خان ڈی چوک میں اپنا گڑھا کھود چکے ہیں انہیں وہی دفن کیاجائے گا ۔ شیخ رشید کا حال اس بیوہ سے کم نہیں جو اپنے خاوند کے مرنے پر عدت کیلئے بیٹھ جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں شیخ رشید الماس بوبی ہے اور حکومت ان کی باتوں کا برا نہیں مناتی ۔

متعلقہ عنوان :