Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں،مولانا فضل الرحمان ،

حکومت کل بھی طاقت میں تھی اور آج بھی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 23:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں جلسے جلوس ہونے چاہیے لیکن آئین و قانون کے دائرے میں ہوں ،احتجاج تحریک انصاف کا بھی حق ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کل کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں ہے حکومت کل بھی طاقت میں تھی اور آج بھی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہے جلسے جلوس ہر جماعت کا حق ہے یہ ہونے چاہیے لیکن آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ۔ احتجاج بھی ہر جماعت کا حق ہے لیکن عوامی مینڈیٹ میں قائم ہونے والی حکومت کیخلاف سازش کرنے کا کوئی حق نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :