نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کردی‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 28 نومبر 2014 23:29

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کردی‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کے روز نیپرا کی جانب سے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور تحفہ پیش کیا گیا کیونکہ نیپرا نے چند روز قبل بھی بجلی کی قیمت میں اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی تھی اور ایک بار پھر نیپرا نے جمعہ کے روز بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا صارفین کو دسمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا اور یہ ریلیف کے الیکٹرک کے سواء ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ملے گا اور 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اس کا ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 4 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :