حکو مت عوام کو روزگار کا تحفظ فراہم کرے،عبدالرشید گوڈیل

جمعہ 28 نومبر 2014 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی سربراہ عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو روزگار کا تحفظ فراہم کرے‘ ‘ پیپلزپارٹی کے رکن کی متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی سربراہ پر نکتہ چینی‘ رشید گوڈیل کا ملک ریاض حسین کا اظہار تشکر۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک کو متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی سربراہ عبدالرشید گوڈیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پی ٹی سی ایل کے شیئرز کی نج کاری کے بعد گولڈن ہینڈ شیک متعارف کرایا گیا کہ جو ملازمین اس سے استفادہ نہیں کررہے انہیں جبری ریٹائر کیا جارہا ہے یا پھر جعلی کیسز بناکر انہیں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔

اہل تشیع کو پہلے ہی بلوچستان میں خطرات لاحق ہیں پھر ان لوگوں کو کیوں کوئٹہ ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔ حکومت عوام کو روزگار کا تحفظ فراہم کرے۔۔