داعش پاکستان میں اپنا وجود قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ثبوتجلد دوں گا۔سینیٹر رحمن ملک،

دہشت گردی ملک میں ختم نہیں ہوئی‘ طالبان اور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں۔میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 23:28

داعش پاکستان میں اپنا وجود قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ثبوتجلد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے راہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ داعش پاکستان میں اپنا وجود قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ثبوت آئندہ چند روز میں دوں گا‘ دہشت گردی ملک میں ختم نہیں ہوئی‘ طالبان اور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر داعش اپنا وجود قائم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ داعش اور طالبان کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں جس کے ثبوت آئندہ چند دنوں میں میڈیا کے سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے ملک کے اندر لیڈرشپ کیلئے جس سے رابطہ کیا ہے اس کے بارے میں بھی میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

داعش پوری دنیا کی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی مختلف شاخیں قائم ہورہی ہیں۔

داعش عراق میں القاعدہ کا حصہ ہے جو پہلے لوگوں کو بموں سے اڑاتی تھی اب گلے بھی کاٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے پنجابی طالبان بارے پیشگی اطلاع دی تھی تو میرا مذاق اڑایا گیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ داعش کا سرکردہ راہنماء ابوبکر البغدادی فاٹا کے علاقے میں رہ کر گیا ہے۔ پاکستان مین داعش کی وال چاکنگ کرنے والوں کو سکیورٹی ایجنسیاں گرفتار کرکے تفتیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح بیان دیا ہے کہ داعش کا سایہ بھی پاکستان پر پڑنے نہیں دیں گے جس کی وجہ سے قوم کو اطمینان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت داعش کی حوالے سے سنجیدگی اختیار کرے کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں کبھی بھی اعلین کرکے نہیں آتیں بلکہ وہ خاموشی سے منظم ہوکر کارروائی کرتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :