پیمرا کے سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سما عت گیارہ ستمبر تک ملتوی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید برطرفی کیس و قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت و دیگر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کے ر وز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد وفاق کی جانب سے بیرسٹرمحمود اے شیخ ، ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جبکہ پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت کیس کی سماعت بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اسرار احمد عباسی کے وکیل ملک طاہر عدالت میں پیش ہوئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے درخواستوں کی سماعت کی ۔

اس موقع پر عدالت نے پیمرا کے سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری محمد رشید کو غیر قانونی طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے اس وقت حکومت نے چیئرمین پیمرا کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن صدر پاکستان کو تین ناموں کی سمری بھیجی تھی چوہدری محمد رشید کو صرف ایک شوکاز نوٹس پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے انہوں نے عدالت میں خواجہ آصف کیس کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی عہدے پر مقرر ہونے والے آفیسر کو نہیں ہٹا سکتی جبکہ عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ بھی عہدے سے برطرف کرسکتی ہے ۔

وفاق کے وکیل بیرسٹر محمود اے شیخ نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری محمد رشید کی تقرری ہی غلط طریقے سے کی گئی تھی لہذا عدالت ان کی برطرفی کیس کی سماعت کو مسترد کرے جبکہ عدالت نے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت و دیگر درخواستوں کی سماعت بھی گیارہ دسمبر تک ملتوی کردی عدالت نے سہیل بھٹی کی جانب سے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار احمد عباسی نے عدالتی حکم کی عدولی پر قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے مذکورہ احکامات کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے مختصر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید و قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کیخلاف اور توہین عدالت کی کیس سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :