یکم دسمبر سے قبل چیف الیکشن کمیشن کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔سید خورشید شاہ ،

ہمیں جوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے فرشتے نہیں لا سکتے،عمران کو بھی چیف الیکشن کمشنر بنانے پر قائم ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 23:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں تاخیر اتفاق رائے پیدا کرنے کے باعث ہوئی امید ہے یکم دسمبر سے قبل چیف الیکشن کمیشن کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ہمیں جوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے فرشتے نہیں لا سکتے انہی لوگوں سے ہی لانا ہے عمران کو بھی چیف الیکشن کمشنر بنانے پر قائم ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر وزیراعظم سے رابطے میں ہوں فون کیا لیکن وہ مصروف تھے تقرری پر آئینی طریقے کے مطابق عمل کررہے ہیں تاخیر صرف اسی وجہ سے ہوئی کہ اتفاق رائے پیدا ہوجائے امید ہے یکم دسمبر سے قبل کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کااعلان کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے عدالت میں صرف اس لئے کہا کہ ہمیں جوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ینگ جوان چاہیے فرشتے تو لا نہیں سکتے انہی لوگوں میں سے لانے ہیں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی پر اتفاق کیا اچھی ساکھ کے بیورو کریٹ اور صحافی کی بھی تجویز دی عمران خان کی بھی چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے بھی قائم ہیں انہوں نے کہا کہ سیاستدان ریاست کو بھی حکومت سمجھ رہے ہیں سیاستدان حکومت سے لڑیں ریاست سے نہ لڑیں ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں حکومت کی کارکردگی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے سب سے بڑی ناکامی پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا ہے تیس نومبر کو کچھ نہ ہو یہ حکومت کا کام ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق پیپلز پارٹی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا