کراچی ،سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کل سے معطل کردی جائے گی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بعض فیلڈز سے گیس فراہمی میں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج ہفتہ کی صبح8بجے معطل کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح8 بجے سے اتوار کی صبح8بجے تک 24گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔