Live Updates

کسی صورت کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، عمران خان نواز شریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈی چوک پر تخت لاہور کی لڑائی لڑی جا رہی ہے، عمران خان جیسا غیر سیاسی بندہ نہیں دیکھا، میں خیبرپختونخوا سے ہوں میرا چور نواز شریف نہیں عمران خان ہے،

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا پارٹی کنونشن سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 23:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ کسی صورت کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، عمران خان نواز شریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈی چوک پر تخت لاہور کی لڑائی لڑی جا رہی ہے، عمران خان جیسا غیر سیاسی بندہ نہیں دیکھا، میں خیبرپختونخوا سے ہوں میرا چور نواز شریف نہیں عمران خان ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور عمران خان دھرنے میں ناچ گانے میں لگے ہوئے ہیں، میں نے پوری زندگی عمران خان جیسا غیر سیاسی بند نہیں دیکھا، جس دن آئی ڈی پیز آئے، عمران خان نے اپنی جان چھڑانے کیلئے اسی دن سے دھرنا شروع کر دیا، ڈی چوک پر ہر راست تخت لاہور کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی تو خیبرپختونخواہ میں ہمارے ساتھ بھی ہوئی، تو کیا ہم بھی پشاور میں اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیں، عمران خان نواز شریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، ہم خیبرپختونخواہ میں عمران خان کا مینڈیٹ تسلیم کرلیں گے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے سخت خلاف ہیں، کسی طور پر بھی کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، ہمارے آباؤ اجداد نے بھی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی، ہم بھی کریں گے۔(

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات