سینٹ قائمہ کمیٹی پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کا سے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ،ملاوٹ اورغیرمعیاری پٹرول کی فراہمی پرشدیدبرہمی کااظہار،

ایم ڈی پی ایس اوکی عدم شرکت پرسخت نوٹس، اگلے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ، کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات اوربجلی کی بچت ،توانائی کے بحران میں سی ڈی اے سے رپورٹ طلب

جمعہ 28 نومبر 2014 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ،ملاوٹ اورغیرمعیاری پٹرول کی فراہمی پرشدیدبرہمی کااظہاراورایم ڈی پی ایس اوکی عدم شرکت پرسخت نوٹس لیتے ہوئے اگلے اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات اوربجلی کی بچت ،توانائی کے بحران میں سی ڈی اے سے مکمل رپورٹ طلب کردی ۔

کمیٹی کااجلاس جمعہ کوسینیٹررحمان ملک کی سربراہی میں منعقدہواجس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ ،وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی واصلاحات احسن اقبال اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی نے کثیرالمنزلہ مکانات کی غیرقانونی تعمیرات پرسی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی تعمیرات کی اجازت سی ڈی اے کے قوانین میں ہے اگرنہیں ہے توپھرکیوں تعمیرکئے جارہے ہیں ،جس پرچیئرمین سی ڈی انے نے کہاکہ سی ڈی اے اس بارے میں مکمل تیاری کے ساتھ کمیٹی کوپیش کریں گے اورتوانائی بحران کے حوالے سے سی ڈی اے اپنے لائحہ عمل میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات ،ملاوٹ اورایران سے سمگل شدہ تیل پرپی ایس اوسے بریفنگ لیتے ہوئے کہاکہ جہازوں میں بھی غیرمعیاری تیل استعمال کیاجارہاہے اورگاڑیوں ،موٹرسائیکل میں بھی غیرمعیاری پٹرولیم فراہم کیاجارہاہے جس پرفوراًکنٹرول لانے کی ضرورت ہے اورپی ایس اواس بارے میں اپنالائحہ عمل تیارکرکے رپورٹ کمیٹی کوپیش کردیں

متعلقہ عنوان :