Live Updates

حکومت 30 نومبر کے اسلام آباد جلسے سے خوفزدہ ہے،عمران اسماعیل،

سب سے بڑا جعل ساز خواجہ سعد رفیق خود ہیں، عمران خان کو جعل ساز کہنے والے پہلے اپنا ذریعہ آمدن بتائیں،رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سب سے بڑا جعل ساز خواجہ سعد رفیق خود ہے، عمران خان کو جعل ساز کہنے والے سعد رفیق پہلے اپنا ذریعہ آمدن بتائیں، انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 30 نومبر کے اسلام آباد جلسے سے خوفزدہ ہے اس لئے حکومتی وزراء عمران خان کے خلاف ہوا میں تیر چلا رہے ہیں ان کو معلوم ہے کہ 30نومبر کو قوم کا مجمع انہیں چھوڑے گا نہیں، عوام کا اتنا بڑا مجمع ہو گا کہ اسلام آباد کی سڑکیں کم پڑ جائیں گی، انہوں نے کہا کہ چوری کی حکومت جھوٹ پر لگی ہوئی ہے، انتخابات سے دو دن پہلے اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے اور پھر اپنے امیدواروں میں بندربانٹ کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات