معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،جعلی اور اسمگل شدہ ادویا ت کی فروخت کے خلا ف کریک ڈاؤن کیلئے متعلقہ اداروں پر مشتمل ٹاسک فورس کا قیام ،وزیر اعلی کی ہدایت پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 28 نومبر 2014 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ جعلی ،غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،مضر صحت اور اسمگل شدہ ادویات انسانی جا ن و صحت کے ساتھ حکومت کو ریو نیوکی مد میں کر وڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے کا سبب اور باعث بھی ہیں ،لہذا اس گھنا ؤ نے کا روبا ر میں ملوث مو ت کے سوداگروں کے خلا ف بھر پور کر یک ڈاؤن کیاجا ئیگا،ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرمتعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ،اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد، چیئر مین پا کستان کیمسٹ ایسو سی ایشن غلام محمد نو رانی ،پا کستان فارمامینو فیکچر ز ایسو سی ایشن کے چیئر مین قیصر وحید ،ایڈ یشنل کلکٹر کسٹم انچارج ایر فریٹ یو نٹ با سط حسین ،پر نسپل اپر یزر پا کستان کسٹم افتخار محمو د ،ڈرگ انسپکٹر محکمہ سندھ عبد الرحیم عبا سی ،صوبائی ڈرگ انسپکٹر محمد عارف مٹھا نی ،ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر آرام با غ شبانہ کو ثر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سجا د ابڑو بھی مو جو د تھے ،کمشنر کراچی نے جعلی ، غیر معیاری اور اسمگل شدہ ادویا ت کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر کراچی حاجی احمد ،چیئر مین پا کستان کیمسٹ ڈرگ ایسو سی ایشن غلام محمد نورانی اور متعلقہ اداروں کے افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس کے قیام کا اعلا ن کیا جو کہ کر اچی کی مختلف ما ر کیٹوں اور میڈیکل اسٹورز پر اس حوالے سے بھر پو ر کریک ڈاؤ ن کر یگی ،غلام محمد نو رانی نے اس مو قعہ پر اجلاس کو بتایا کہ اسمگل شدہ ادویا ت اسلیئے مقبو ل ہیں کہ وہ کوالٹی میں نا صر ف اچھی ہیں بلکہ ما رکیٹ سے سستی بھی ہیں ،انھو ں نے کہا کہ ہر بل اور یو نانی نسخو ں کو ادویا ت کے نا م پر فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ اچھی ادویا ت کے نا م کو بھی خراب کر رہی ہیں ،کسٹم کے افسران نے اجلا س کو بتا یا کہ درآمدی ادویا ت کو مستند ادارے کی تصدیق کے بعد بھی کلیئر کیا جا تاہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنٹرابنڈ آئٹمز کو بھی کلیئر اور ضائع کیا جا ئے اور ہر وہ دوا جو کہ بغیر کسی نسخے کے ما رکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے ان کے خلا ف بھی ایکشن لیا جا ئے ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کو الٹی کنٹرول بو رڈ کو بھی فنکشنل کیا جا ئے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت ہے کہ دواؤ ں کے نا م پر زہر بیچنے والو ں کو قانون کی گرفت میں لیا جا ئے کیو نکہ غیر معیا ری ،ذائد المیعاد ،مضر صحت اور جعلی ادویات انسانی صحت کیلئے زہر قاتل ہیں اور قاتل کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا ،انھو ں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز ایسی ادویا ت کے خلا ف پرائس چیکنگ کی طرح مسلسل کریک ڈاؤ ن کریں اور اس گھنا ؤ نے کا روبار میں ملوث افراد قانون کے شکنجے میں لا ئیں ،اجلاس کو بتا یا گیا کہ صوبا ئی لیبارٹری میں ادویات تو ٹیسٹ کی جا سکتی ہیں جبکہ انجکشن کو ٹیسٹ کرنے کی صلا حیت وفاقی ٹیسٹنگ لیبا رٹری میں ہے یا تو صوبا ئی ٹیسٹنگ لیبا رٹری کو اپ گریڈ کر کے اس میں یہ سہو لت مہیا کی جا ئے ورنہ جب تک وفاقی ڈرگ لیبا رٹری سے انجکشن ٹیسٹ کروائے جا ئیں ،یہ بھی بتایا گیا کہ صرف نو ٹیفائیڈ انالسٹ بھی ادویا ت ٹیسٹ کر نے کا مجا ز ہے صو با ئی لیبا رٹری میں نو ٹیفائیڈ انالسٹ موجو د ہے ،انجکشن ٹیسٹ کرنے کی مشین نہیں ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ بزنس ڈاکو مینٹڈنہیں ہے جس کے با عث حکومت کو روزانہ کے حساب سے کروڑو روپے ریو نیو کا نقصان پہنچ رہاہے لہذا اس بزنس کو ڈاکو مینٹڈ کرکے حکومت کے خزانے میں اربو ں روپے کا ریو نیو بڑھا یا جا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :