Live Updates

ضلعی انتظامیہ کا 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہرائیں بند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 نومبر 2014 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی وجہ سے انتظامیہ نے شہر کی مختلف شاہرائیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 29نومبر کو میریٹ ہوٹل سے ایوکیوٹرسٹ سیکرٹریٹ تک سڑک بند کر دی جائے گی، اس کے علاوہ ابن سینا روڈ ،سیکٹر جی نائن تھری کے قریب سے بند کر دی جائے گی جبکہ ایکسپریس پر ضیاء مسجد، کری روڈ اور فیض آباد سے اسلام آباد میں داخلے کے تمام راستے بند کر دیئے جائیں گے، ان جگہوں پر اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینر پہنچا دیئے ہیں جن کی مدد سے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :