صوبائی حکومت بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سبسیڈی کو برقرار رکھنے ڑکے لیے جلد وفاق سے رابطہ کریگی ،عبدالمالک بلوچ

جمعہ 28 نومبر 2014 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سبسیڈی کو برقرار رکھنے ڑکے لیے جلد وفاق سے رابطہ کریگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کو بچانے کے لیے زرعی ٹیوب ویلوں کی سبسڈی کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، صوبائی حکومت زمینداروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور جلد ہی سبسڈی کو برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا اور اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جائیں گے، اس موقع پر زمینداروں کے وفد نے شکایت کی کہ ایران سے سیب کی درآمد سے بلوچستان کے زمینداروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ نہیں ملتا ہے اور مارکیٹ میں بلوچستان کے سیب کی کھپت کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھی وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیسکو غیر قانونی زرعی کنکشن کو بل کے دائرے میں لائے اور کنڈا کلچر کے خلاف کاروائی کرے ، ہم بجلی چوری اور مفت خوری کے خلاف ہیں، لیکن بدقسمتی سے کیسکو کے رویے کی وجہ سے عوام خصوصاً زمینداروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :