نیب سندھ نے سابق آپریشنل منیجر نیشنل بینک سید صلاح الدین کو 78.4 ملین روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا

جمعہ 28 نومبر 2014 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے سابق آپریشنل منیجر نیشنل بینک آف پاکستان شہید ملت روڈ برانچ کراچی سید صلاح الدین کو 78.4 ملین روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے یہ رقم اس وقت خورد برد کی جب وہ منیجر آپریشنز نیشنل بینک آف پاکستان تعینات تھا۔ جمعہ کو نیب کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید صلاح الدین نے برانچ چیف کیشیئر کی مدد سے 48.4 ملین روپے کی این بی پی عمومی انٹری داخل کی اور اس رقم کو پرائز بانڈ جی ایل میں کریڈٹ کر دیا اور پرائز بانڈ کی کھیپ کو نیشنل بینک مین برانچ کیلئے ظاہر کیا۔

محکمانہ انکوائری میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ایک اور ملزم عمران اسلم جو نیشنل بینک آف پاکستان ماڈل برانچ کلفٹن کراچی کا ہیڈ کیشیئر تھا، کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم 19.1 ملین روپے کی خورد برد میں ملوث تھا جب وہ او جیII- ہیڈ کیشیئر تعینات تھا۔ ملزم سکینڈل میں ملوث پایا گیا جیسا کہ وہ اے ٹی ایم سے نقد رقوم نکواتا تھا۔ اے ٹی ایم مشین میں جمع کرائی جانے والی رقوم کی حد کے موازنہ کئے جانے پر اس نے بعد ازاں رقم بھجوائے بغیر اسے مین برانچ میں ڈیبٹ کر کے کیش ترسیل آر پی ویز ظاہر کرنا شروع کر دیا جیسا کہ وہ اسی تاریخ کو رقم خورد برد کرتا تھا۔ اس طرح ملزم دھوکہ دہی سے رقم نکلواتا رہا۔

متعلقہ عنوان :