چیئرمین سینٹ کی زیرصدارت ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ،

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے چیئرمین سینٹ کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا پاکستان میں انعقاد خوش آئندہے، اس سیشن کے انعقاد سے پاکستان کا بہتر امیج دنیا کے سامنے اجاگر ہو گا‘ سید نیئر حسین بخاری

جمعہ 28 نومبر 2014 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے7th پلانری سیشن کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جمعہ کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید ‘سی سی پی او لاہور محمد امین وینس‘ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت اعلی پولیس حکام و سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران نے چیئرمین سینٹ کو ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سینٹ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے 7th پلانری سیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے کہ اس کی صدارت و میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہورایک تاریخی شہر ہے اور اس میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے سیشن کا انعقاد بڑی اہمیت کا حامل ہے، یہاں پر غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان کے تاریخی ورثے کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن کے انعقاد سے پاکستان کا بہتر امیج دنیا کے سامنے اجاگر ہو گا اور جو پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے اس کی نفی ہو گی۔چیئرمین سینٹ کو یکم سے 3 دسمبر تک جاری رہنے والی ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :