Live Updates

(ن) لیگ کا شہزادہ ، بادشاہ بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ رانا اختر حسین ،

تحریک انصاف کے دھرنو ں اور جلسوں کی بد ولت ہی عوام میں شعور بید ار ہو اہے

جمعہ 28 نومبر 2014 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سنےئر رہنما رانا اختر حسین نے حمزہ شہباز کے بیان پر رد عمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ کا شہزادہ ، بادشاہ بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اُور مصطفی قریشی کی طرح فلمی ڈائیلاگ بول کر عوام کو گمراہ نہ کرے،سرکا ری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا اور وزیر اعلیٰ کے برابر سرکاری پر وٹو کول لینے والا شہزادہ کسی منہ سے دوسرں پر الزام تراشی کر رہا ہے،(ن)لیگ نے30سالوں میں عوام کو اندھیر ں کے دُور میں دھکیل دیاہے ۔

گزشتہ روز اخبار نو یسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں 30نومبر کو آزادی دھرنے کی کال دی ہے اُس دن سے (ن) لیگ کے کاغذی شیر وں کی نیند یں حرام ہو چکی ہیں، (ن )لیگ کے درباری اپنے کا م چھو ڑ کر ٹی وی پر بیٹھ کر کارکنو ں کو دھمکیا ں لگا کر خوف زدہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور پو لیس کے ذریعے گھر وں پر چھاپے مروا کر کارکنو ں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنو ں اور جلسوں کی بد ولت ہی عوام میں شعور بید ار ہو اہے اور پوری (ن) لیگ کی قیادت سمیت اِن کے تما م دربا یو ں کی خو ف کے مارے ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،مگر یہ جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لیں تحریک انصاف کے لاکھو ں کارکنان اپنے گھر وں سے با ہر نکلیں گے اور ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :