سندھ پبلک سروس کمیشن سرکاری بھرتیوں کیلئے مکمل با اختیا ر ہے، معاملات میں ماضی میں مداخلت ہوئی نہ ا ب برداشت کی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 28 نومبر 2014 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی با اختیار تھا اور آج بھی با اختیار ہے، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتیا ں کی ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ 17 گریڈ اور اس کے اوپر کی ساری بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحانات کے ذریعے کی جائیں گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو 16 گریڈ تک بھرتیاں کرنے کا اختیار ہے وہ بھی کمیٹی شفاف طریقے سے میرٹ کے تحت کر سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ متحدہ کے ایک سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ سندھ میں بھرتیاں بنا اہلیت کے ہورہی ہیں اور شہری علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ پیپلزپارٹی اپنے ان موجودہ ڈیڑھ سال میں نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

جو کہ گذشتہ مہینے ہی ختم کی ہے۔ اور اب تک صرف پولیس میں ضلعی سطح پر صرف سپاہیوں کی بھرتیاں ہورہی ہیں اور وہ بھی میرٹ پر ہورہی ہیں، اور اس کے علاوہ اور کسی بھی ادارے میں بھرتیاں نہیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب متحدہ خود حکومت کا حصہ تھی اس وقت انہوں نے یہ باتیں کیوں نہیں کیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :