Live Updates

تحریک انصاف ضلع چارسدہ نے 30 نومبر کو اسلام آباد جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا

جمعہ 28 نومبر 2014 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع چارسدہ نے 30 نومبر کو اسلام آباد جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پر امن رہیں گے اور اگر حکومت نے ان کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی تو رد عمل کے طور پر جو کچھ ہوا ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوگی ۔ پشاور پریس کلب میں سابق مرکزی نائب صدر میاں مکرم شاہ کاکاخیل نے میاں نصیر گل کاکاخیل ‘ نواب خان مہمند اور شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پنڈی اور اسلام آباد کو کنٹینرز سٹی میں تبدیل کیا ہے تحریک انصاف نے انصاف کے حصول کیلئے ہر دروازے پر دستک دی اور تین مہینوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے دھرنے پر بھی حکمرانوں نے اپنا روش نہ بدلی اور صرف موجودہ حکومت میں اتنے قرضے لئے گئے جتنے پاکستان کے بننے سے لیکر اب تک نہیں لئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کا احتجاج وقت سے پہلے کامیاب ہو چکا ہے جس کی واضح مثال حکومت کی بوکھلاہٹ ہے جلسے میں چارسدہ سے پی ٹی آئی کی تمام ذیلی تنظیمیں آئی ایس ایف ‘ انصاف یوتھ ونگ ‘ انصاف لائرز فورم ‘ مزدور کسان اور دیگر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی اور میاں مکرم شاہ کاکاخیل کی رہائشگاہ سے ہزاروں کی تعداد میں ورکروں کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات