Live Updates

پاکستان تحریک انصاف خیبر ایجنسی آج اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی

جمعہ 28 نومبر 2014 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف خیبر ایجنسی آج اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی جبکہ خیبر ایجنسی کے خیبر ون آپریشن سے متاثرہ عوام کیساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر پانچ روز سے جاری احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف فاٹا کے آرگنائزر اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی کے خیبر ون آپریشن کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں 30 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فاٹا کے عوام کی حفاظت و مدد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ان کو فاٹا کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے فاٹا کے عوام کے لئے آنے والے فنڈ کو ہڑپ کرنے والی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی بر سر اقتدار آئی ہے تو ن لیگ نے فاٹا کے عوام کے حق میں نہیں بلکہ ان کے خلاف آواز اٹھایا ہے اور انہیں مزید مسائل سے دوچار کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات