ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دھڑا بندی مزید شدت اختیار کر گئی،
مخالف دھڑے کی جانب سے مرزا خاندان کو سیاست میں محدود کر نے کے لئے سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کی کوششیں
جمعہ 28 نومبر 2014 22:22
پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دھڑا بندی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور مخالف دھڑے کی جانب سے مرزا خاندان کو ضلع کی سیاست میں محدود کر نے کے لئے ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سب سے بڑے اور دیرینہ حریف سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور باخبر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مرزا مخالف گروپ نے پارٹی کی اہم شخصیت سے سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کی ملاقات بھی کرائی ہے جس میں اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بدین کی سیاست پر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی مضبوط گرفت کم کر نے اور مرزا گروپ کو محدود کر دینے کے لئے ضلع بدین میں مرزا مخالف گروپ متحرک ہو گیا ہے سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کو آ ئیندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے آبائی حلقے ٹنڈو باگو سے صو بائی اسمبلی کی نشست کے لئے اپنا امیدوار نامزد کر نے کے لئے پارٹی کی اہم شخصیات سے یقین دہانی کرانے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق مرزا مخالف گروپ کو پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات ( آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نہیں) کی حمائت حاصل ہے ان شخصیات کا پارٹی معاملات میں اہم رول ہے ذرائع کے مطابق سید علی بخش شاہ سے اس سے قبل بھی مرزا مخالف گروپ کی جانب سے رابطے کر کے انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کر نے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ کوشش سنجیدگی سے نہیں کی گئی تھی تاہم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا مخالف گروپ نے سید علی بخش شاہ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کے لئے بھر پور کوشش شروع کر دی ہے اور پارٹی کی اہم شخصیت سے سید علی بخش شاہ کی ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے ذرائع کے مطابق مرزا مخالف گروپ کی خواہش ہے کہ آئیندہ انتخابات میں مرزا خاندان میں سے اگر کسی کو پارٹی امیدوار بنانا ضروری ہوتو اسے بدین سے قومی اسمبلی کی ایک سیٹ دے دی جائے جبکہ ٹنڈو باگو کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ جس پر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور بعد میں ان کے بیٹے بیرسٹر حسنین علی مرزا منتخب ہوتے رہے ہیں یہ سیٹ سید علی بخش شاہ کو دے دی جائے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں اعلیٰ سطح پر اگرچہ پارٹی چئیر مین اور شریک چئیر مین کی جانب سے مرزا خاندان کی مخالفت کا رجحان نہیں پایا جاتا مگر پارٹی کے معاملات پر اثر انداز ہو نے والی کچھ اہم شخصیات ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا سے خوش نہیں ہیں اور وہ ضلع بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی سیاست کو محدود کرنے کے خواہش مند ضلع کے پارٹی رہنماؤں کی سپورٹ کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق سید علی بخش شاہ اس وقت اگرچہ فنکشنل مسلم لیگ میں شامل ہیں مگر گزشتہ انتخابات میں شکست کے بعد وہ فنکشنل مسلم لیگ میں سرگرم نہیں رہے انہوں نے اپنے بیٹے سید سکندر علی شاہ کو فنکشنل مسلم لیگ ضلع بدین کا صدر بنوایا تھا مگر وہ بھی پارٹی میں غیر سرگرم رہے جس کی وجہ سے انہیں چند روز پہلے پارٹی کی ضلعی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ادھر غیر جانبدار سیاسی مبصرین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضلع بدین کی سیاست سے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کا کردار محدود کر نے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو وہ پارٹی کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی کیونکہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف گزشتہ انتخابات میں اپنی بیوی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور بیٹے بیرسٹر حسنین علی مرزا کے لئے کامیاب انتخابی مہم چلائی تھی بلکہ اب ان کے زبردست مخالف بعض ارکان سندھ اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کو کامیاب بنانے کے لئے بھی ضلع بدین بھر میں موئثر مہم ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا ہی کی چلائی ہوئی تھی اب ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کو سائیڈ لگانے کی کوششیں آئیندہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے لئے خود کش حملہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.