بلوچستان میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس کے اختیارات کی معیاد ختم

جمعہ 28 نومبر 2014 22:12

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) بلوچستان میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس کے اختیارات کی معیاد آج ختم ہوگئی ۔محکمہ داخلہ نے تین ماہ کیلئے مزید توسیع کی سمری وزیر اعلی کو بھیجوادی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے صحافیوں کو بتایا کہ بلوچستان میں ایف سی کورواں سال 27اگست کو تین ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات تقویض کئے گئے تھے جس کی معیاد آج ختم ہو گئی ،جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ایف سی کو مزید تین ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات دینے کی سمری وزیراعلی بلوچستان کو بھیجوائی ہے ،سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ کوئٹہ سمیت صوبے میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی مزید توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :